counter easy hit

وزیراعظم اورمشیروزیراعظم زلفی بخاری نے ای او بی آئی پنشن میں نمایاں اضافہ کرکے غریبوں کے دل جیت لئے، یاسر خان

وزیراعظم اورمشیروزیراعظم زلفی بخاری نے ای او بی آئی پنشن میں نمایاں اضافہ کرکے غریبوں کے دل جیت لئے، یاسر خان

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسبنین) پاکستان تحریک انصاف کی  انٹرنیشنل چیپٹرز سٹینڈنگ کمیٹی برائے ڈسپنلن واکائونٹیبلٹی یاسر خان نے کہا ہے کہ حکومت نے ای او بی آئی کی پنشن میں 30فیصد اضافہ کر کے غریبوں کے دل جیت لئے ہیں۔ زلفی بخاری نے نئے پاکستان کے نظریات کی بہترین ترجمانی کرتے ہوئے تاریخی اوردوراندیش اصلاحات پیش کی ہیں جو پاکستان اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سب میں یکساں پذیرائی حاصل کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشیر وزیراعظم زلفی بخاری نے پاکستانی عوام اوراوورسیز پاکستانیوں کیلئے دوررس سوچ کا مظاہرہ کیا ہے ۔ تھانوں میں اوورسیز کائونٹر اور ای او بی آئی پنشن میں اضافہ ایسا فیصلہ ہے کہ ہر حکومت غریبوں کا مسئلہ سمجھ کر اس سے صرف نظرکرتی رہی ہے۔ جبکہ اگر سوچا جائے تو معاشی دھماکوں کی دعویدار مسلم لیگ ن کے دور میں بھی مزدور کی تنخواہ اور پنشن میں خاطرخواہ اضافہ نہیں ہوا بلکہ 5 سے 6ہزارای او بی آئی پنشن جاری رکھی گئی۔  معاشی چیمپئن ہونے کی دعویدار شریف برادران کی ٹیم نے انتہائی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ تو مزدور کی تنخواہ میں پانچ سال معقول اضافہ ہونے دیا اور نہ ہی ان کے نام نہاد معاشی دھماکے سے عام عوام کو ریلیف ملا۔ بلکہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں بھی بجلی ، گیس، پٹرول، سبزیوں جیسی بنیادی ضروریات عوام کی پہنچ سے دور ہی رہی ہیں۔ مگر وزیراعظم کے مشیر جنا ب زلفی بخاری نے ای او بی آئی پنشن کے حوالے سے اقدام کر کے غریب عوام کو 5000 کی انتہائی قلیل رقم کو 8000 کر کے عوام آنے والے خوشحالی کے موسم کا ایک پیغام بھیجا ہے  جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

 

YASIR KHAN, SENIOR, LEADER, PTI, FRANCE, AND, MEMBER, PTI, INTERNATIONAL, STANDING, COMMITTEE, FOR, ACCUNTABILITY, AND, DICIPLINE,

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website