وزیراعظم عمران خان کی طرح سے کبھی بھی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ بھرپوراوربھارتی سازشوں کا پردہ چاق نہیں کیا گیا، یاسر خان
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کےمرکزی راہنما یاسر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے قبل باریاں لینے والوں نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر سمیت تمام پاکستان کے عالمی ایشوز کو اپنی نااہلی سے خراب کیا اور ان کو حل کروانے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا پہلی مرتبہ وزیراعظم پاکستان نے بھرپور اوربے باک طریقے سے مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ پیش کیا وہاں کے حالات کو ایک ایک کر کے بتایا اور بھارتی سازشوں کا پردہ بے جگری سے چاق کیا ۔ وزیراعظم ہندوستان کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بھاگتے ہی بنی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ سابقہ نااہل وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے بہانے عوام کے ٹیکسوں پر پوری پوری فیملی کو امریکہ کی سیر اورشاپنگ تو بہت کروائی مگر کبھی بھی اقوام متحدہ میں مقبوضۃ کشمیر کا مقدمہ اس طرح پیش نہیں کیا کہ اقوام عالم اس کو نوٹس کر سکتے ہمیشہ روائتی لکھی بندھی تقریریں کیں عوام کے ٹیکسوں کے پیسے پر موجیں اڑائیں اور کھاتے اورڈکارتے رہے۔ پہلی مرتبہ پاکستان کو ایک مخلص لیڈر ملا ہے جس نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک پرامن اور امن کیلئے بھرپور سنجیدہ ملک کے طور پر متعارف کروایا ہے۔