counter easy hit

ربیع الاول کی مبارک ساعتوں کے آغاز پر تحریک انصاف کے مرکزی راہنما یاسر خان کا تمام اہل اسلام، عزیزواقارب اوردوستوں کیلئے مبارکباد اور نیک تمنائوں کا پیغام

ربیع الاول کی مبارک ساعتوں کے آغاز پر تحریک انصاف کے مرکزی راہنما یاسر خان کا تمام اہل اسلام، عزیزواقارب اوردوستوں کیلئے مبارکباد اور نیک تمنائوں کا پیغام

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما یاسر خان نے ربیع الاول کی مبارک ساعتوں کے آغاز پر تمام اہل اسلام، عزیزواقارب اوردوستوں کیلئے مبارکباد اور نیک تمنائوں کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کریم کی عظیم نعمت ماہ ربیع الاول کے آغاز پر وطن عزیز اور حکومت پاکستان اورہم وطنوں کیلئے دعا ہے کہ اللہ کریم عالم اسلام اورحکومت پاکستان خصوصاً وزیراعظم پاکستان نے ناموس رسالت کیلئے جس نیک کام کاآغاز کیا ہے وہ شاندار کامیابی سے ہم کنار ہو اور ملائشیا اور ترکی کے علاوہ بھی تمام مسلمان ممالک ناموس رسالت ﷺ پر یکجا ہوکر دنیا کو  پیغام دیں کہ دونوں جہان کی عظیم ترین ہستی حضرت محمد ﷺ کی ناموس پر ہم ہرلمحہ کٹ مرنے کیلئے تیار ہیں اور ہم سب ایک ہیں۔

اللہ تعالیٰ مبارک ماہ کے آغاز میں حکومت پاکستان خصوصاً وزیراعظم عمران خان کو ان کے نیک مقاصد میں عظیم کامیابیاں نصیب فرمائیں۔ اہل فلسطین، اہل کشمیر اور جہاں جہاں مسلمان آزار میں مبتلا ہیں انھیں صیہونی وطاغوتی طاقتوں سے آزادی نصیب ہو اور مسلم دنیا کے عظیم لیڈر جناب وزیراعظم پاکستان عمران خان اپنے عظیم مقاصد میں کامیاب وکامران ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح عیدین کا چاند ہمارے لئے باعث فرحت ومسرت ہے اسی طرح ربیع الاوّل کا چاند ہمارے لئے اُس نعمت کی آمد کا پیش خیمہ بنا جس کے طفیل ہمیں زندگی کی تمام نعمتیں اور راحتیں ملیں۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے جو اُس کی توفیق سے ہی حاصل ہو سکتی ہے اور جس کے بغیر ایمان کی تکمیل ہی ممکن نہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website