counter easy hit

حکمرانوں کی ناقص معاشی پالیسیوں سے ملک وقوم کو نقصان پہنچ رہا ہے،مرزا یاسر لہراسب

Yasir Mirza

Yasir Mirza

سرائے عا لمگیر (نمائندہ خصوصی) حکمرانوں کی ناقص معاشی پالیسیوں سے ملک وقوم کو نقصان پہنچ رہا ہے جب تک دیانتدار اور خوف خدا رکھنے والی قیادت برسر اقتدار نہیں آئے گی ملک کو سنگین بحرانوں کا سامنا رہے گا ان خیالات کا اظہار راہنماتحریک انصاف سرائے عالمگیر مرزا یاسر لہراسب نے اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہاکہ حکمرانوں نے ملک کوکرپشن زدہ کردیا ہے اور پانامہ لیکس میں ن کیگ کی کرپشن دنیا بھر کے سامنے آچکی اور وقت نے ثابت کیاہے کہ عمران خان سچاہے کہ حکمرانوں نے سیاست کو دولت کا کھیل بنا دیا ہے،ہم اپنے قائد محمد الیاس چوہدری کی زیر قیادت قائد تحریک انصاف عمران خان کے مشن کی تکمیل کے لیے آخری حد تک جائیں گے اور عوام کا حق دلا کر رہیں گے اب ملک سے کرپٹ سیاستدانوں اور فرسودہ انتخابی نظام کا خاتمہ تحریک انصاف کا اولین مشن ہے۔