counter easy hit

سنا ہے جنگل کا بھی کوئی دستور ہوتا ہے ، یہ کیسا بدبخت انسان ہے جو خود کو لیڈرکہتا ہے اور اسی ملک کے آئین و قانون کی دلالی سڑکوں پر کر رہا ہے، یاسر قدیر

پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف کے ہر دل عزیز راہنما اورسرگرم ترین سیاستدان یاسر قدیر نے جی ٹی روڈ ریلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے قانون اور عدلیہ کی توہین قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ہمنے سنا ہے کہ جنگل کا بھی کوئی دستور ہوتا ہے ، یہ کیسا بدبخت انسان ہے جو خود کو لیڈرکہتا ہے اور اسی ملک کے آئین و قانون کی دلالی سڑکوں پر کر رہا ہے  جس کا پیٹ چالیس سال میں نہیں بھر ا،پوری قوم کوملک کر شریف فیملی کوآئین و قانون کے تحت متفقہ فیصلہ قبول کرنے کا شعور عطا ہونے کیلئے اجتماعی
دعا کرانی پڑیگی اور پھر بھی افاقہ نہ ہو تو ایسے جاہلوں کے ٹولے کوتقدیر کبھی معاف نہیں کریگی۔

انہوں  نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میںضلعی نمائندوں کو اختیارات تفویض نہیں کیے جاسکے ایسے جمہوری چیمپئنز کلیم کرنے والوں کو تو اٹھا کر باہر پھینک دینا چاہیے۔ ضلعی کونسلوں  کے منتخب نمائندوں، مشیروں، وزیروں اور سینیٹر نے عوامی مفاد کا ایک بھی منصوبہ مکمل نہیں کیا ہے،  سوا چار سال گزرنے کے باوجود موجودہ اور منتخب نمائندوں اور حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پچھلے دور حکومت میں شروع کیے جانے والے منصوبے بھی ابھی تک نامکمل پڑے ہیں،جس کا 2018 کے الیکشن میں انہیں حساب دینا پڑیگا

Yasir Qadeer, PTI, France

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website