حکومت پر وہ لوگ تنقید کر رہے ہیں جنہوں نے چالیس سال تک اپنی تجوریاں بھرنے کے سوا کچھ نہیں کیا، یاسر قدیر
پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما یاسر قدیر نے کہا ہے کہ حکومت پر تنقید اور مثبت اقدامات پر تحسین سب کا حق ہے مگر بے جا تنقید اور قوم کو ہیجان انگیز دلدل میں دھکیلنے کا کام وہ لوگ کر رہے ہیں جنہیں کرپشن کے سوا کچھ نہیں آتا۔ جب سابقہ دور کے نوازے جانے والے جعل سازوں اور کھلی چوٹ پانے والوں پر تجاوزات ختم کرنے کیلئے دبائو ڈالا جاتا ہے تو وہ لوگ تذبزب میں ایسی باتیں کرتے ہیں جیسے کوئی تباہی جیسی صورتحال ہے حالانکہ سابقہ ادوار میں کئی سال تک حکومتوں کا تجربہ رکھنے والوں کی بھی کسی حکومت نے اتنے کم وقت میں ڈلیور نہیں کیا
انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی پر تنقید وہ لوگ کر رہے ہیں جنہوں نے اپنی تجوریاں بھرنے کیلئے ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا، انشاء الله ملک بھر میں ترقی کا دور ابھی شروع ہو گا، عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔