پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما یاسر قدیر نے کہا ہے کہ عوام چارٹر آف لوٹ گھسوٹ کو مسترد کرچکے رکاوٹوں کے باوجود حکومت اپنے موجودہ دور اقتدار میں ملکی معیشت کو بہتر سطح پر لے جائے گی ۔
حالیہ عرب امارات کے دورے میں وزیراعظم نے سٹیٹس مین کے طور پر تاریخی معاہدے کیے ہیں ۔ انشااللہ ملکی برآمدات میں تاریخ ساز اضافہ ہو گا اور منی لانڈرنگ میں کمی آئیگی، سابق حکومتوں نے احتساب کے نام پر ملک کو لوٹا اور غریب عوام کی خوشحالی کیلئے کچھ نہیں کیا ، موجودہ حکومت عوام کی خوشحالی‘ قانون کی حکمرانی‘غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے گی ،
حکومت نظام تعلیم میں بہتری کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے، ملک میں تعلیمی نظام کی بہتر ی کے ساتھ ساتھ معیاری تعلیم کو یقینی بنایا جائیگا،انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی ، قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالا دستی کو یقینی بنایا جائیگا،انہوں نے کہاکہ ہمیں ریاست کو خاص سمت کی طرف لے کر چلنا ہے جس کیلئے ریاستی اداروں کو عوام کے بنیادی مسائل کے حل کی طرف توجہ دینی چاہیے تاکہ عوام کا معیار زندگی بلند ہو۔