پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف یورپ کے سینئر راہنما یاسر قدیر نے کہا ہے کہ پانی کی کمی انتہائی نازک مسئلہ ہے اس پر سیاست سے باز رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی کمی سے ہمارے پسماندہ علاقوں کے بچے ہلاک ہو رہے ہیں اور لوگ ڈیموں کی تعمیر کیخلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں۔جو کہ ایک قابل تشویش بات ہے۔