تاریخ اس عہد کے وحشی اور سنگدل وزرائ کو کبھی معاف نہیں کریگی، ننھے بچوں کا خون سعد رفیق کے سر ہے، یاسر قدیر
پیرس(ایس ایم حسنین)پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما جناب یاسر قدیر نے سانحہ لودھراں پر افسوس
yasir-qadeer
کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ننھے بچوں اور اس سے پہلے ٹرین کے حادثے میں ہلاک فوجی جوانوں کا نقصان تاریخ کا سب سے بڑا نقصان ہے مگر سب سے زیادہ دردناک پہلو یہ ہے کہ دنیا اور میڈیا کی آنکھوں میں دھول جھونک کر جناب وزیر اپنے بادشاہ کی کرپشن چھپاتے پھر رہے ہیں جبکہ ٹرینوں کے نیچے معصوم بچے آر ہے ہیں۔ خدا ان ظالموں سے اس ملک کو نجات ضرور دیگا۔