counter easy hit

شرم گئی تیل لینے۔۔۔ پشاور زلمی کے حسن علی اور یاسر شاہ میچ کے دوران کیا شرمناک حرکتیں کرتے پائے گئے؟ پشاور زلمی نے نوٹس لیتے ہوئے کرکٹ شائقین کو افسردہ کر دیا

کراچی(ویب ڈیسک) نازیبا حرکت پر پشاور زلمی کے ڈائریکٹرکرکٹ محمد اکرم نے حسن علی اور یاسر شاہ کی سرزنش کردی۔سابق فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ ویڈیو دیکھنے کے بعد کرکٹرز کو بلاکر انھیں اچھی طرح سے سمجھایا، دونوں نے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کی یقین دہانی بھی کرائی،

انھوں نے کہا کہ اس طرح کی حرکت کسی معاشرے میں کسی کی جانب سے قابل قبول نہیں،دونوں پلیئرز اب کھیل پر توجہ دینا چاہتے ہیں، کرکٹرز کو کیا سزا دی گئی۔اس کے جواب میں محمد اکرم نے کہا کہ کچھ باتیں عوام میں لانے والی نہیں ہوتیں،بہرحال انھیں اچھی طرح سمجھا دیا ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کی آزادی کے بعد پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کیخلاف میچ میں مقامی کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے پی ایس ایل کے 27 ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آج کے میچ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ پشاور زلمی کی ٹیم میں تمام کھلاڑی ہی مقامی ہیں اور کوئی غیر ملکی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔میچ کیلئے پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل، امام الحق، حیدر علی، عمر امین، شعیب ملک، عادل امین، حماد اعظم، وہاب ریاض، حسن علی، محمد عامر خان اور راحت علی شامل ہیں۔ پی ایس ایل کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہو رہا ہے کہ کوئی ٹیم غیر ملکی کھلاڑی کے بغیر ہی میدان میں اترے گی اور اپنے جلوے دکھائے گی۔واضح رہے کہ پی سی بی نے کورونا وائرس کے باعث پی ایس ایل میں شریک تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو وطن واپس جانے کے فیصلے کا اختیار دیدیا ہے جبکہ مقامی کھلاڑیوں کو بھی پیشکش کی ہے کہ وہ جب چاہیں اپنی مرضی کے مطابق لیگ سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد ابتدائی طور پر پشاور زلمی کے کارلوس بریتھ ویٹ اور ملتان سلطانز کے ریلی روسو اپنے اپنے وطن روانہ ہوئے ہیں جبکہ کئی دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کے جانے کا بھی امکان ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website