عوام دہائیوں سے قربانیاں دے رہے ہیں حکمرانوں کو شرم آجانی چاہیے
پیرس(ایس ایم حسنین)تحریک انصاف فرانس کی سینئر راہنما یاسر قدیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نظام کی تبدیلی کیلئے کپتان کا جمہوری و سیاسی کردارفراموش نہیں کیا جاسکے گا ۔حکمران ساری دنیا کے سامنے ننگے ہو چکے ہیں مگر ڈھٹائی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام دہائیوں سے اپنے مسیحا کا انتظار کر رہے ہیں جبکہ شریفوں اور زرداریوں کی لوٹ گھسوٹ ختم ہونے میں نہیں آرہی۔ عوام کو 15000اور 16000جیسی کم ترین تنخواہ پر گزارہ کرنا پڑتا ہے اور ارکان پارلیمنٹ کو لاکھوں روپے تنخواہ اور کروڑوں کی سہولیات سے آراستہ کر کے مزید عیش و عشرت کروائی جا رہی ہے۔ حکمرانوں کو شرم آنی چاہیے۔