کرونا جیسی مہلک وبا کیخلاف حکومتی سرپرستی کے بغیروزیراعلیٰ سندھ جس جذبے سے کام کر رہے ہیں وہ قابلِ تحسین ہے، یاسمین فاروق
لاہور؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ کی پی آر او یاسمین فاروق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سائیں مراد علی شاہ کی طرف سے کرونا کیخلاف جہاد کا جذبہ قابلِ قدر ہے۔ جس طرح اتنے بڑے صوبے کو وہ سرکاری سرپرستی کے بغیر چلا رہے ہیں یہ ایک انتہائی قابل ستائش بات ہے۔
انھوں نے کہا کہ کرونا جیسی مہلکت وبا پر سیاست کرنے والے وفاقی وزرا کو ڈوب مرنا چاہیے۔ ان لوگوں کی یہ حرکات وفاق دشمنی ہے جو پاکستان کے مستقبل کیساتھ کھیلنے کے مترادف ہے۔