پنجاب سے دہشتگردوںکا صفایا،ن لیگ کی نیت میں کھوٹ۔یاسمین فاروق
پیرس، لاہور(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی کی ممبرپروانشل ویمن ونگ پنجاب ، یاسمین فاروق نے اپنی بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ کی کرپشن کی جڑیں دہشتگرد وں کے شجرے سے ملتی ہیں۔پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کی روح پر عمل نہیں ہوسکا۔ اور جنرل راحیل کے جانے کے بعد نیشنل ایکشن پلان کے ثمرات سے پنجاب ہمیشہ کیلئے محروم رہیگا۔ سب سے بڑی فرقہ وارانہ دہشتگردی کے چیمپئن ن لیگ پنجاب کی حکومت کا حصہ ہیں۔