شہید رانی کی برسی،لیاقت باغ جلسہ سے ملک میں عوامی حکومت کیلئے جدوجہد کی نئی لہر جنم لے گی، یاسمین فاروق
لاہور/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی پی آراو یاسمین فاروق نے کہا ہے کہ شہید رانی کی برسی پاکستان میں عوامی جدوجہد کی نئی لہر کوجنم دیگی۔ لیاقت باغ جلسہ سے ملک میں عوامی حکومت کیلئے جدوجہد کا آغاز کیا جائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی جذبات کی ترجمانی کی ہے اور عوامی حکومت قائم کرنے کیلئے جمہوری جدوجہد کیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شہید بھٹو اور شہید محترمہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بہترین جمہوری لائحہ عمل پر کاربند ہیں انشااللہ ان کی منزل قریب ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لیاقت باغ جلسہ میں شہید بی بی کی جائے شہادت کو گواہ بنا کرپیپلز پارٹی کے جیالے چیئرمین بلاو ل بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنوانے کیلئے جدوجہد کا اعلان کرینگے۔