سابق صدر کوجرم ثابت ہوئے بغیر جیل میں رکھنے اورابوبچائو کا طعنہ دینے ولاے آج مکافات عمل کا شکار ہیں، یاسمین فاروق
لاہور/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی پی آر او یاسمین فاروق نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو بدترین انتقام کا نشانہ بنانیوالی حکومت خود مذاق بن کر رہ گئی ہے ۔ حکومت اپنی انتقامی سوچ کے باعث مکافات عمل کا شکار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بغیر جرم ثابت کئے محترمہ فریال تالپور اور سابق صدر آصف علی زردرای کو جیل میں ڈالنے اور انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے والوں نے احتجاج پر ابو بچائو کا طعنہ دیا اور آج وہ خود مکافات عمل کا شکار ہیں اور دنیا ان کی نااہلی کا تماشہ دیکھ رہی ہے۔