پاکستان پیپلز پارٹی کو زندانوں سے ایوانوں تک پہنچانے والی مادر جمہوریت کو سلام، یاسمین فاروق
لاہور؍راولپنڈی(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی لاہورلیڈیز ونگ کی پی آر او یاسمین فاروق نے مادرجمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو8ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو زندانوں سے ایوانوں تک پہنچانے والی مادرجمہوریت دنیا کی ہر خاتون کیلئے متاثر کون شخصیت تھیں۔ پاکستانی سیاست میں ڈکٹیٹر کے خلاف مقابلہ کرنیوالی خواتین میں محترمہ فاطمہ جناح بیگم نصرت بھٹو اور بیگم کلثوم نواز کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد نصرت بھٹو کئی سال اپنی بیماری سے لڑتی رہیں اور 23 اکتوبر 2011 کو اس دنیا سے ہمیشہ کیلئے چلی گئی جہاں سے کوئی واپس نا آیا نا ہی آسکے گا۔ قدرت نے ان کی زندگی کا آخری صدمہ بی بی بے نظیر بھٹو کی شہادت کی صورت میں انھیں دیا مگر اللہ تبارک وتعالیٰ نے اس صدمے سے مادرجمہوریت کو کومے کی صورت میں بچائے رکھا۔ یہ مادرجمہوریت کی زندگی کا ایسا دکھ تھا جسے ہر ماں محسوس کرسکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ مادرجمہوریت کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں اور انھیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں۔ الہی آمین