روحانیت کو رعونیت، خاتم النبیین کو خاتم النبییون اورروز قیامت کو روزقیادت پڑھنے والا وزیراعظم کس منہ سے چیئرمین بلاول بھٹو پرتنقید کررہا ہے، یاسمین فاروق
لاہور/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی پی آر او یاسمین فاروق کا کہنا ہے کہ روحانیت کو رعونیت، خاتم النبیین کو خاتم النبییون اورروز قیامت کو روزقیادت پڑھنے والا وزیراعظم کس منہ سے چیئرمین بلاول بھٹو پرتنقید کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آصف زر داری اور فریال تالپور کا ابھی تک ٹرائل شروع ہی نہیں ہوا تاہم جو سلوک ہو رہا ہے وہ تو دہشتگردوں کے ساتھ بھی نہیں ہوتا ،آصف زرداری اور فریال تالپور کو مناسب سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں ،آصف زرداری کے موقف کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ماضی میں بھی ایسی کوششیں کی جاتی رہیں جو کامیاب نہیں ہوسکیں،
انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ اور بی بی پاک فاطمہ ذاہرا سلام اللہ علیہا کی مثالیں دینے والے وزیراعظم نے اپنی بہن کیلئے کونسا نظام انصاف بنایا ہے جو ابھی تک دندناتی پھر رہی ہیں ۔جو قانون علیمہ خان کے لئے ہے وہی فریال تالپور کے لئے بھی ہونا چاہیے۔