پیرس(نمائندہ خسوصی) حکمرانوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور شریف برادران میں اتنی اخلاقی جرات نہیں کہ وہ اپنے بھائی مودی کو مظالم روکنے پر آمادہ کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار یاسمین فاروق ممبر پراونشل کونسل وومن ونگ پی پی پی پنجاب نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ کشمیری سینوں پر گولیاں کھا کر پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے اپنی زندگی قربان کر رہے ہیں۔ پاکستان کو بھی چاہئے کہ ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی کو پوری دنیا پر بے نقاب کرے