پیرس(نمائندہ خصوصی) لیگی حکومت داخلی ،خارجی اور معاشی سطح پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ان خیالات کا اظہار یاسمین فاروق سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومتی نا اہلی سے پاک امریکہ تعلقات بھی سرد مہری کا شکا رہیں۔لیگی حکومت اس وقت جمہوریت کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کرپٹ حکمرانوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائے گی