پیرس(نمائندہ خصوصی)موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو اہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما یاسمین فاروق نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومتی مشینری مفلوج ہو چکی ہے جبکہ منافع خوروں کو کھلی چھٹی حاصل ہے۔