پیرس(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ کی نا اہل حکومت نے غریب پینشنرز اور روزہ داروں کو سخت گرمی میں بے حال کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار یاسمین فاروق سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی لاہور نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ بے چارے غریب بوڑھے اور خواتین لمبی لمبی قطاروں میں پنشن لینے کے لئے ذلیل خوار ہوتے رہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نا اہل حکمرانوں کی بے حسی پر پوری قوم ماتم کناں ہے۔