پیرس(عمیر بیگ)پانامہ لیکس پرحکومت بوکھلاہٹ کا شکار،حیلے بہانوں سے جان نہیں چھوٹے گی۔عوام کو حساب دینا ہوگا۔نوازشریف اپوزیشن کے مطالبات تسلیم کریں۔ ان خیالات کا اظہارسینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی یاسمین فاروق نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی رکنیت سازی اور تنظیم سازی کا جلد آغاز ہوگا اور پیپلزپارٹی کے لئے سرگرم کردارادا کرنے والے کارکنوں کوعزت اور مقام دیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں جانیوالوں کیلئے عوام نے نفرت کااظہار کیا۔ پشاور میں پیپلزپارٹی کی کامیابی کو حکومت نے ناکامی میں تبدیل کیا جبکہ پی ٹی آئی چوتھے نمبر پر آئی تھی۔ پی ٹی آئی عوام میں اپنی مقبولیت کھو چکی ہے