مقبوضہ بیت المقدس: فلسطین کے صدر محمود عباس نے یاسر عرفات کی پُراسرار موت کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی ہم قاتلوں کے ناموں کا اعلان کریں گے جس سے سب کو شدید دھچکا لگے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس نے مرحوم صدر یاسر عرفات کی 12ویں برسی کے موقع پر الفتح کی جانب سے منعقد کی جانے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے قاتلوں کے بارے میں آگاہی حاصل ہے لیکن میری ہی شہادت کافی نہیں ہے، تحقیقاتی کمیشن کو تمام تفصیلات کا اچھی طرح جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔
فلسطینی صدر نے کہا کہ وہ بہت جلد قاتلوں کے ناموں کا اعلان کریں گے، فلسطین کے سابق صدر اور تنظیم آزادی فلسطین کےرہنما یاسر عرفات فرانس کے دارالحکومت پیرس میں علاج کروانے کے دوران 11نومبر 2004 میں انتقال کرگئے تھے۔