لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیسٹ کرکٹر نے 200 وکٹیں لے کر کرکٹ کی دنیا میں نیا رکارڈ بنا دیا ، ریکارڈ بناتے ہی یاسر شاہ کا نام دنیائے کرکٹ میں شہرت کی بلندیوں کو چھو گیا لیکن یاسر شاہ نے اپنا یہ ریکارڈ اپنی والدہ کے نام کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی باؤلر یاسر شاہ 200وکٹیں لینے والے دوسرے بالر بن گئے ہیں کیونکہ انہوں نے کامیابیوں کا یہ سفر محض چار سال اور ایک مہینے اور بارہ دنوں میں طے کیا ہے۔ انگلستان کی ٹیم کے مایہ ناز باؤلر سر این بوتھم نے یہ سفر چاس سال اور ایک مہینے میں طے کیا ہے اور وہ کم عرصے میں 200 وکٹیں لینے والے پہلے باؤلر ہیں ۔ دنیائے کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کرنے والے پاکستانی باؤلر یاسر شاہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچ میں 200 وکٹیں لینا میرا خواب تھا جو آج پورا ہوگیا ہے، میں اپنا یہ ریکارڈ اپنی والدہ کے نام کرتا ہوں، کیونکہ یہ سب میری ماںں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ میچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ کین ولیمسن کی پرفارمنس شاندار تھی، ہماری فیلڈنگ میچ کے دوران اچھی نہیں تھی ،ہم چاہتے تو میچ میں فتح حاصل کر سکتے تھے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے باؤلر کلیری گریمیٹ نے بیاسی سال پہلے 1936ء میں تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ، اسٹریلوی باؤلر نے چھتیس میچوں کے دوران دو سو وکٹیں حاصل کر کے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جبکہ یاسر شاہ نے یہ ریکارڈ تینتیس میچوں میں ہی اپنے نام کر لیا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں میں تیز ترین دوسو وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں روی چندر ایشون تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے یہ ریکارڈ 37 میچوں میں انجام دیا تھا۔