لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)مسلم لیگی راہنماء چیئرمین یونین کونسل دیونہ چوہدری شہزاداقبال دیونہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ سال 2015ء اندھیروں سے روشنی کی طرف کا سال تھا، 2015ء میں ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئی،انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان بھی 2015ء میں ہی بنا جس پر عمل درآمد سے امن بحال ہوا ہے، آج نیشنل ایکشن پلان کے اچھے اور مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، نئے سال کا سورج پاکستان کیلئے ترقی کے نئے امکانات کی نوید لے کر طلوع ہوا ہے، اقتصادی راہداری منصوبوں سے ملک میں بھرپور معاشی سرگرمیوں کا آغاز ہو چکا ہے،بہت جلد پاکستان ایشین ٹائیگربن کر ابھرے گا، 2015ء سیاسی استحکام کا سال رہا، ہم نے صبر، برداشت اور بردباری سے انتشار کی کوششیں ناکام بنا دیں، 2015ء میں تعلیم اور صحت کی سہولیات کی بہتری، توانائی بحران کے خاتمے اور معیشت کے استحکام کیلئے اقدامات کئے ہیں جبکہ سماجی شعبے کی ترقی سمیت میگا پراجیکٹس بھی شروع کئے گئے ہیں