counter easy hit

سال 2016 میں بھی پی ٹی آئی حکومت کیخلاف سرگرم رہی

سال 2016 میں تحریک انصاف کی قیادت نے حکومت کے خلاف جہاں سیاسی محاذ گرمائے رکھا ، وہیں اسے اپنے چند فیصلوں کے باعث عوامی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا، تحریک انصاف کی قیادت کا دعویٰ ہے کہ 20 برس کے دوران پارٹی کو2016 میں سب سے زیادہ پذیرائی ملی ۔

Year 2016 PTI are also active against the government

Year 2016 PTI are also active against the government

گزشتہ کئی برسوں کی طرح سال 2016 ءمیں بھی تحریک انصاف نے ملک کے طول و عرض میں حکومت کے خلاف سیاسی محاذ گرمائے رکھا۔پارٹی کی تنظیم سازی تو مکمل نہ ہو سکی تاہم کبھی بڑے شہروں میں جلسے تو کبھی رائے ونڈ مارچ کی کا ل ضرور دی جاتی رہی ۔

تحریک انصاف نے پاناما لیکس کو لے کر حکمران جماعت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے اسلام آباد لاک ڈاؤن کا بھی منصوبہ بنایا مگرجب سپریم کورٹ کے نوٹس لینے پر کال واپس لی گئی تو پارٹی کارکن کافی حد تک مایوس دکھائی دیئے ۔ قیادت اسے سیاسی جدوجہد قرار دیتے ہوئے پر امید ہے کہ کارکنان کا مورال پھر جلد بلند ہوجائے گا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پانامالیکس کے کیس سے بہت سی امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہیں اور اسے آئندہ انتخابات کیلئے انتخابی سلوگن کے طور پر استعمال کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website