کراچی (یس ڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ آئندہ تین سالوں میں برآمدات کو 50 ارب ڈالر تک پہنچائیں گے۔ 2019ء کیلئے ٹیکسٹائل برآمدات کا ہدف 29 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے پاکستان ایکسپو 2015 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایکسپو نمائش میں شرکت میرے لیے باعث مسرت ہے ، نمائش کے ذریعے عالمی صنعتکاروں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ملکی حالات سازگار ہو رہے ہیں ، آئندہ تین برسوں میں برآمدات کو پچاس ارب ڈالر تک پہنچانے میں کامیاب ہو جائیں گے، حکومت ہر قسم کی سہولیات فراہم کریں گے ۔ ٹیکسٹائل برآمدات کے لیے نئی پالیسی بنائی جس سے اس کی برآمدات میں کئی گناہ اضافہ ہوگا ، پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے بہترین مواقع موجود ہیں، میں عالمی سرمایہ کاروں کو یقین دلاتا ہوں کہ انہیں ہرممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی چاول، ٹیکسٹائل مصنوعات اور دیگر اشیا کو دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
ملک کی معاشی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔ جنوبی اشیا میں مفت تجارت کے معاہدے پر عملدرآمد جاری ہے۔یورپی یونین کی جانب سے جی پی پلس کا درجہ ملکی تجارت کیلئے بہترین اقدام ہے۔ انھوں نے کاروباری حضرات کے لیے ٹیکس کی ادائیگی کے طریقہ کار کو مزید آسان بنایا جا رہا ہے۔2019 ء تک ٹیکسٹائل برآمدات کا ہدف 29 ارب ڈالر ہے۔