یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ میں اتحادی افواج کے فضائی حملے میں باغیوں سمیت سینتالیس افراد ہلاک ہو گئے۔
صنعاء: (ویب ڈیسک) اتحادی فضائیہ نے الحدیدہ کے علاقے زیدیہ میں باغیوں کے زیر استعمال ایک عمارت کو نشانہ بنایا جس میں باغیوں اور قیدیوں سمیت سینتالیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حملے میں عام شہریوں کے مارے جانے کی بھی اطلاع ہے۔ عمارت کو حوثی باغی بطور جیل استعمال کر رہے تھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیل میں چالیس سے زیادہ قیدیوں کو رکھا گیا تھا۔ واضح رہے یمنی صدر منصور ہادی نے اقوام متحدہ ایلچی کا نیا امن منصوبہ مسترد کر دیا تھا۔