صنعاء………یمن میں باغیوں کی سرکوبی میں مصروف اتحادی ممالک کے طیاروں نے تازہ بمباری میں تین اہم فیلڈ کمانڈروں سمیت کم سے کم 17 حوثی باغی ہلاک کر دیے ۔
عرب ٹی وی کے مطابق اتحادی طیاروں نے دارالحکومت صنعاء کے شمال مشرق میں نقیل بن غیلان کے مقام پر حوثی باغیوں کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم سے کم 17 جنگجو ہلاک ہو گئے ۔ہلاک ہونے والوں میں تین اہم کمانڈر بھی شامل ہیں جن کی شناخت طہ المتوکل، حسن شرف الدین ور حمزہ شرف الدین کے ناموں سے کی گئی ہے۔محاذ جنگ سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اتحادی طیاروں نے نقیل بن غیلان کے مقام پر حوثیوں کے ایک اہم ٹھکانے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ڈیڑھ درجن کے قریب جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔