سعودی فوجی اتحاد کا یمنی شہر حدیدہ پر بمباری کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق سعودی اتحادی فوج کے جنگی جہازوں نے بندرگاہی شہر حدیدہ کےعلاقے الجراحی کی مارکیٹ اور حیس میں پٹرول پمپ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد وہاں آگ لگ گئی۔خیال کیا جارہا ہے کہ اتحادی فوج نے پمپ پر کھڑی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا تھا۔ ابتدائی طور پر ان دونوں حملوں میں چھبیس افراد ہلاک جبکہ آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔سعودی اتحاد کی طرف سے اس حملے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔