یمن کے جنوبی علاقے میں حکومتی کمپاؤنڈ پر دہشت گردوں کے حملے میں سیکورٹی فورسز کے 6 اہلکار اور 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
Yemen: attack on government compound, 6 officials and 5 terrorists killed
یمن کے جنوبی علاقے الحوثہ میں گزشتہ روز القاعدہ کے دہشت گردوں نے حکومتی کمپاؤنڈ پر دھاوا بول دیا،خودکش بمبار نے دھماکا خیز موادے سے بھری منی بس کے ساتھ کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔ سیکورٹی فورسز نے بس پر فائرنگ کی ،اس دوران خودکش دھماکے اور فائرنگ کے تبادلے میں تمام دہشت گرد اور سیکورٹی فورسز کے 6 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق حملہ آور فوجی وردی میں ملبوس تھے ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔