counter easy hit

یمن کے معاملے پر مشاورت کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج دوبارہ ہو گا

Parliament

Parliament

اسلام آباد (جیوڈیسک) دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں گزشتہ روز تحریک انصاف کے ارکان کی واپسی کے باعث خاصی ہنگامہ خیزی رہی، حکومت اور اپوزیشن ارکان نے پی ٹی آئی کے ارکان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

مختلف نعروں سے ایوان مچھلی منڈی بنا رہا جس کے باعث یمن کے معاملے پر بلایا جانے والا اجلاس کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا۔

مشترکہ اجلاس آج دن گیارہ بجے دوبارہ شروع ہوگا، وزیر اعظم نواز شریف بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔