اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف یمن مسئلے کو سفارتی کوششوں سے حل کرنے کے سلسلے میں ایک روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہو گئے ہیں۔
وزیر اعظم ترک رہنمائوں سے یمن کی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔واضح رہے کہ یمن کے مسئلے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 6 اپریل کو طلب کر لیا گیا ہے۔
مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کےاعلامیے کے مطابق مشرق وسطیٰ سے متعلق پاکستانی پالیسی کا رہنما اصول قومی مفاد ہے ، تمام فیصلے عوام کی امنگوں کے مطابق کئے جائیں گے۔
اعلامیے میں یمن میں غیر ریاستی عناصر کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے زور دیا گیا کہ عالمی برادری مسئلے کے سیاسی حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے، پاکستان کی جانب سے واضح کہا گیا کہ اگر سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو سخت رد عمل دیا جائے گا۔