اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت کی مسئلہ یمن کے حل کی سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں۔ وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر ترکی روانہ ہو گئے، کہتے ہیں پاکستان مسلم امہ کے درمیان اتحاد اور اتفاق پر یقین رکھتا ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ دورہ پر ترکی روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ ترک صدر طیب اردوان اور وزیر اعظم احمد داؤد اولو سے ملاقات کریں گے اور ترک رہنماؤں سے یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ روانگی کے موقع پر اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مثالی تعلقات ہیں۔
پاکستان مسلم امہ کے درمیان اتحاد اور اتفاق پر یقین رکھتا ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ یمن کے مسئلے کے پر امن حل پر یقین رکھتے ہیں۔