یمن کے ساتھ لگنے والی سعودی سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک سعودی سرحدی گارڈ ہلاک ہوگیا۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق واقعہ جنوبی مغربی علاقے جازان میں سرحدی گشت کے دوران پیش آیا۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران اس نوعیب کایہ دوسراواقعہ ہے۔ منگل کے روز بھی جازان ہی کے علاقے میں ہونے والے ایک ایسے ہی دھماکے کے نتیجے میں ایک سعودی سرحدی گارڈ ہلاک ہوا تھا۔ سعودی سربراہی میں مارچ 2015ء سے یمن میں جاری فضائی حملوں کے آغاز سے اب تک سعودی عرب کے جنوبی سرحدی علاقے میں 130 سعودی فوجی اور شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔