صنعا (جیوڈیسک) یمن کے دارالحکومت صنعا کی مسجد میں یکے بعد دیگر دو دھماکوں سے 55 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
بعد ازاں صنعا میں ہی ایک اور مسجد کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ عینی شاہد کے مطابق دھماکوں سے حوثی ملیشیا کے افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یمن کے اہم دفاعی اہلکار نے دھماکے کی ذمہ داری القاعدہ پر عائد کی ہے جبکہ القاعدہ کے اہم کمانڈر نے الزام کو مسترد کر دیا ہے۔