اسلام آباد (جیوڈیسک) گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنا پہلی ترجیح ہے۔
حکومت اس سلسلے میں اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی پر بات آئے گی تو پاکستان اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ جلد ہی تمام پاکستانی شہریوں کو سورش زدہ علاقوں سے بحفاظت نکال لیا جائیگا۔
ان کا مزید کہنا تھا عمران خان کی سامنے آنے والی ویڈیو ٹیپ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ دن کے اجالے میں جن لوگوں کے خلاف مظاہرے کر رہے تھے رات کے اندھیرے میں انہی سے مدد بھی مانگ رہے تھے۔