ریاض……… یمن سے شیلنگ کے نتیجے میں ایک سعودی بارڈر گارڈ جاں بحق ہو گیا ہے۔
پیر کو سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی یمن سرحد پر یمنی حوثی باغیوں کی شیلنگ سے بارڈر سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہو گیا ہے۔ سعودی اتحاد کی جانب سے حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارہ (ایس پی اے) کے مطابق یمن میں سعودی اتحاد کی جانب سے جب سے کارروائی شروع ہوئی ہے تب تک سرحدی علاقوں میں جھڑپوں اور شیلنگ کے باعث 90 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سرکاری اہلکار اور سویلین شامل ہیں۔