یمنی صدر منصور ہادی کی حامی فورسز نے یمن کے جنوبی حصے میں ایک حملے کے دوران مشتبہ طور پر القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 30جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔
یمنی فوج کی طرف سے اپنےسوشل میڈیا پر بتایا گیا کہ اس کارروائی کے دوران 4یمنی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں، آپریشن گزشتہ روز صوبہ حضرالموت کے شہر موکالا کے قریب کیا گیا۔