یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح نے اقوام متحدہ کے امن منصوبے کا خیرمقدم کیا، حوثی باغیوں کے اتحادی عبداللہ صالح کے مطابق یہ منصوبہ یمنی تنازعے کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی اچھی بنیاد فراہم کرتا ہے۔
عبداللہ صالح نے یہ بیان ایک ایسے موقع پر دیا ہے، جب اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے یمن اسماعیل ولد شیخ احمد صنعاء میں حوثی باغیوں کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہیں۔
سعودی قیادت میں عرب اتحاد گزشتہ برس مارچ سے صدر منصور ہادی کی حمایت میں یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے۔
گزشتہ ہفتے منصور ہادی نے اقوام متحدہ کے اس امن منصوبے کو مسترد کر دیا تھا، تاہم سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اس منصوبے کا حامی ہے اور وہ ہادی کو بھی اس منصوبے کو قبول کرنے پر آمادہ کر سکتا ہے۔