اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کے حوالے سے آئے روز انکشافات سامنے آتے ہیں کہ وہ ن لیگ چھوڑ کر فلاں جماعت میں چلے گئے مگر ابھی تک اس حوالے سے پہلے کوئی حتمی خبر سامنے نہیں آئی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام نجی ٹی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر رہنما ایاز صادق نے اینکر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار صاحب اب کہتے ہیں کہ وہ ن لیگ میں نہیں اور انکا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اب کسی اور جماعت میں شامل نہیں ہوں گے۔ ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری نثار اب کس جماعت میں جائیں گے ان کا اگلا لائحہ عمل کیا ہوگا ؟ یہ تو چوہدری صاحب ہی بتا سکتے ہیں ۔ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اتنے سال جس رہنما نے ایک پارٹی میں گزارے ہوں اس کا کسی دوسری جماعت میں جانا بہت مشکل نظر آتا ہے ۔ واضح رہے کہ چوہدری نثار اس وقت بلکل سیاسی ہلچل سے باہر ہیں اور ان کا کسی سے کوئی رابطہ بھی نہیں ۔