یس اردو نیوز کی غیر جانبدارانہ اورذمہ دارانہ صحافت کا پانچواں سال ،2020 کے آغاز پر میجنگ ایڈیٹر قاری فاروق احمد گورسی کا غیرجانبدارانہ حق اورسچ گوئی کی روایت کے عزم کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار
پیرس؍اسلام آباد(رپورٹنگ ٹیم) یس اردو اوورسیز نیوز نیٹ ورک کی پوری ٹیم کی طرف سے وطن اور بیرون ملک مقیم پاکستانی قارئین کو دل کی گہرائیوں سے آغاز سال نو کی مبارکباد۔نئے سال کے پرمسرت موقع پر ادارہ یس اردو اوورسیز نیوز نیٹ ورک کے مینجنگ ایڈیٹر قاری فاروق احمد گورسی نے یس اردو نیوز نیٹ ورک کی آزادانہ اورذمہ درانہ صحافت کے پانچویں سال کے آغاز پر پوری دنیا میں بسنے والے سیاسی وسماجی مذہبی راہنمائوں اور پاکستانی عوام یس اردو کے قارئین کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ یس اردو نیوز نیٹ ورک نے پاکستان اور پوری دنیا میں اپنی ذمہ دارانہ اورغیر جانبدارانہ صحافت کی روائت سے جگہ بنائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اوربیرون ملک مقیم سیاسی وسماجی راہنمائوں مذہبی شخصیات اور عوام الناس کی مثبت تنقید ہمیشہ ہمارے لئے مشعل راہ رہی ہے۔ یس اردو نیوز پاکستان اور پاکستانی تارکین وطن میں مقبول ترین نیوز ویب سائٹ بنتی جارہی ہے۔ یس اردو نیوز نیٹ ورک کے قیام کو پانچواں سال ہے۔سیاست دانوں اور عوام کی جانب سے صحافت میں حق اور سچ گوئی کی روایت کو جلا بخشنے اور آزادانہ اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر یس اردو انتظامیہ کو ہمیشہ مثبت اورمنفی دونوں طرح کی آرا موصول ہوتی رہی ہیں مگر الحمد للہ ہم نے اپنا معیار برقرار رکھا ہے اور انشااللہ اسی طرح محنت جاری رکھیں گے ۔