وزیر صنعت سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز جتنا اسلحہ ملا وہ صرف دس فیصد تھا ۔نوے فیصد اسلحہ باقی ہے وہ بھی پکڑا جائیگا۔
سندھ سیکریٹریٹ کے باہر وزیرصنعت منظور وسان میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے اس کو عالمی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشرف سے پوچھا جائے کہ اسلحہ کیسے پہنچا ۔
منظور وسان نے کہا کہ اینٹی کرافٹ گن شہروں سے نکلنا حیران کن ہے ۔ ایسا اسلحہ ہیلی کاپٹر گراسکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس میں جو بھی ملوث ہوا اس کو سزا ضرور ملے گی ۔ اگر مجھے ٹاسک ملا تو میں انکوائری کروںگا