رپورٹ(علی اشفاق) یورپ بھر میں تارکین وطن کی سر فہرست اردو کی ٹاپ ویب سائٹ یس اردو نے کامیابی کی منزلیں سر کرتے ہوئے ایک سال مکمل کر لیا۔ ایک سال کی مختصر مدت میں یس اردو نے دنیا بھر میں اپنے قارئین کا ایک وسیع حلقہ بنالیاہے۔ یس اردو پر ہر مکتبہ فکر کے قارئین کیلئے خبریں ، کالم ، تجزئے ، پاکستان ، یورپ اور دنیا بھر کی خبریں اپ ٹو ڈیٹ ہوتی ہیں۔ یس اردو کے باقاعدہ قارئین کی روزانہ تعداد ہزاروں تک پہنچ چکی ہے جو کہ یس اردو پر اس کے قارئین کا اعتماد ہے ۔ اور یس اردو کی ٹیم کی شروع دن سے یہ کوشش ہے کہ وہ اپنے قارئین کو فوری اور مصدقہ خبریں پہنچائیں۔ آج یس اردو کی پہلی سالگرہ پیرس کے دفتر میں نہایت سادگی سے منائی گئی۔ سالگرہ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان پریس کلب فرانس کے صدر صاحبزادہ عتیق الر حمن تھے۔ سالگرہ کا کیک یس اردو کے بیورو چیف عمیر بیگ اورچیف ایڈیٹر قاری فاروق احمد فاروقی نے کاٹا۔ اس موقع پر قاری فاروق احمد نے کہا کہ ہم اس پرمسرت موقع پر اپنے تمام قارئین کے نہایت مشکور ہیں جنہوں نے دنیا بھر سے بذریعہ ٹیلیفون ، فیس بک ، ای میل کے ذریعے ہمارے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔