یس اردو نیوز نیٹ ورک کی چوتھی سالگرہ پر مسلم لیگ ن کے سرکردہ راہنمائوں چیئرمین شیخ جاوید طارق اورچیف آرگنازئر میاں محمد حنیف کی آفس آکر مبارکباد، مینجنگ ایڈیٹر قاری فاروق احمد فاروقی کی کوششوں کو خراج تحیسن پیش کیا
ماہ صیام کے دوسرے عشرہ کے آغاز پر یس اردو نیوز نیٹ ورک کے آفس میں آج دُہرا جشن منایا گیا،یس اردو نیوز نیٹ ورک خیر سے 4 برس کا ہوگیا ہے،اس موقع پر چیئرمین مسلم لیگ ن فرانس شیخ جاوید طارق نے چیف آرگنازئر مسلم لیگ ن فرانس میاں محمد حنیف کے ہمراہ یس اردو نیوز کے پیرس آفس کا دورہ کیا اور مینجنگ ایڈیٹر یس اردو نیوز قاری فاروق احمد فاروقی کو یس اردو نیوز کی چوتھی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر شیخ طارق جاوید نے کہا کہ یس اردو نیوز ایک بے باک، سب سے کھری، سب سے معتبر اور سب سے بڑی آواز ثابت ہوئی جس کی راہ میں چٹانوں جیسی بڑی بڑی رُکاوٹیں بھی آئیں مگر ٹیم یس اردو نیوز کا حوصلہ بھی پہاڑ نکلا کارکنوں نے قاری فاروق احمد فاروقی کے عزم واستقامات کے زیر سایہ سفر کی مشکل شرط پوری کی اور راستے آسان ہوتے گئے۔
یس اردو نیوز کی چوتھی سالگرہ کی سادہ مگر پروقار تقریب مرکزی آفس پیرس میں سجی،معزز مہمانان گرامی شیخ طارق جاوید اور میاں محمد حںیف نے میجنگ ایڈیٹر قاری فاروق احمد فاروقی کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا، اس موقع پر چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن فرانس میاں محمد حنیف نے کہا کہ یس اردو نیوز نے بہت کم وقت میں بے پناہ داد تحسین سمیٹی ہے اور کمیونٹی کی جاندار آواز بن کر ابھرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں اور مذہبی اور معاشرتی گروہوں کو بھرپور اوریکساں کوریج یس اردو نیوز کا طرہ امتیاز ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ یس اردو نیوزکا بھرپور صحافتی سفر قاری فاروق احمد فاروقی کی سرپرستی میں پیشہ ورانہ کامیابیوں کے ساتھ اسی طرح جاری رہے اور ان کا جذبہ سلامت رہے۔
اس موقع پر قاری فاروق احمد فاروقی نے معزز مہمامان گرامی کی عزت افزائی کا شکریہ ادا کیا اور مسلم لیگ ن اوردیگر سیاسی جماعتوں کے دوستوں سے تعاون جاری رکھنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ یس اردو نیوز نیٹ ورک صحیح معنوں میں صحافتی اقدار کی پاسداری جاری رکھے گا انشااللہ تعالیٰ ہم نے اوورسیز میں پاکستانی کمیونٹی کے جن مسائل کو اجاگر کیا ہے مستقبل میں بھی اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے اسلامی جمہوریہ پاکستان اور پاکستانیوں کے مثبت تاثر کو اجاگر کرتے رہینگے اور ملکی اوربین الاقوامی مسائل کو اسی طرح اجاگر کرتے رہینگے۔