چیمبر میں آنے کی دعوت پر تنازع کے باوجود قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی سمیت ارکان نے چیمبر کی تکرار نہ چھوڑ ی۔ صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کامران اختر کو چیمبر میں آنے سے منع کردیا ۔
Yet conflict echo of “chamber” in Sindh assambelly
صوبائی وزیر امداد پتافی اور نصرت سحر عباسی کے درمیان جھگڑے کی وجہ بننے والے چیمبر کا ارکان اسمبلی نے آج بھی پیچھا نہ چھوڑا ۔سندھ اسمبلی کی قائمقام اسپیکر شہلا رضا نے بات سمجھ میں نہ آنے پر کامران اختر کو ناصرشاہ کے چیمبر میں جانے کا مشورہ دیا تو ناصرشاہ مسکرا اٹھے ۔ناصر شاہ نے کامران اختر کو چیمبر میں آنے سے روک دیا اور کہاکہ وہ خود کامران کے پاس جانے کو تیار ہیں۔ایوان نے ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اختیار وزیر بلدیات سے لیکر مئیر کراچی کو دینے کا ترمیمی بل کثرت رائے سے مسترد کردیا جبکہ صوبے میں مردم شماری سے متعلق عوامی آگاہی مہم چلانے کی ایم کیو ایم کی رکن ناہید بیگم کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ۔