اگوکی; تحریک انصاف کی نامزد امیدواراین اے 72ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان رات کے آخری پہر کارنر میٹنگ کے بعد کارکنوں کے ہمراہ وندل سے قافلہ کی شکل میں گزر رہیں تھی جیسے ہی قافلہ ان کے مدمقابل پیپلز پارٹی کے امیدوار این اے 72 سے سید اشتیاق الحسن گیلانی کی رہائش گاہ
اور اس کے سامنے واقع انکی مرکزی الیکشن ہال کے قریب پہنچا تو گاڑیوں سے پی ٹی آئی کارکنان اتر کر پہلے الیکشن ہال میں گھس گئے اور توڑ پھوڑ کے بعد فرنیچر کو باہر پھینک کر قریب کھڑے سید اشتیاق الحسن گیلانی کے بڑے بھائی پر کچھ لوگوں نے حملہ کردیا، ان کارکنوں کے ہاتھ میں ڈنڈے تھے وہاں موجود پی پی کے جیالوں نے بھائی کے اوپر لیٹ کر انکی جان بچائی اسی دوران کچھ لوگ سید اشتیاق الحسن گیلانی کی رہائش گاہ کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئےاور گھر میں موجود خواتین سے بد تمیزی کی۔ اسی دوران علاقے کے لوگ اکھٹے ہوگے جس پر گھر میں داخل ہونے والے افراد نے گالیاں دینا شروع کردیںاور گاڑیوں پر بیٹھ کر فرار ہوگئے خواتین نے الزام لگایا کہ توڑ پھوڑاور زبردستی گھر میں داخل ہونے والے لوگوں میں ڈاکٹر فردوس اعوان خود بھی موجود تھی اور ہدایت دے رہی تھیں ،امیدوار پی پی سید اشتیاق الحسن گیلانی نے میڈیا کو واقع کی تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ کچھ دنوں سے انہیں ڈاکٹر فردوساعوان کی طرف سے الیکشن سے دستبردار ہونے کی دھمکیاں مل رہی تھیں جبکہ ڈاکٹر فردوس اعوان کے ترجمان نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے واقع سے لاتعلقی کا اظہار اظہار کیا ہے ، پولیس نےموقع پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے،پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹر فردوس اعوان کے کارکنوں کی طرف سے سید اشتیاق الحسن گیلانی کے مرکزی الیکشن ہال اور گھر پر حملے کے حوالے سے اگوکی سٹی کے پی پی صدر اظہر دیال ایڈوکیٹ وجنرل سیکرٹری ملک علی نصیر اعوان و پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار ملک ضرار ایڈووکیٹ وپی پی 36و35 نامزد امیدوار فیصل رشید چوہدری ، عمر نواز بھلی و مقامی رہنما جاوید ہیپی، مقصود بٹ ، یوتھ ونگ سٹی کے صدر ملک ارسلان نے مشرکہ بیان میں مذمت کی۔