counter easy hit

’’مجھے جیل میں ڈال دو یا پھانسی پر لٹکا دومیں انٹرنیشنل کریمنل کورٹ میں پیش نہیں ہوں گا کیونکہ۔۔۔‘‘ عالمی عدالت کو یہ صاف جواب کس اہم اور بڑے ملک کے صدر نے دے دیا اور کیوں ؟

منیلا (ویب ڈیسک) فلپائن کے صدر روڈریگرو دوتریت نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ سے کہا ہے کہ انہیں جیل میں ڈال دیا جائے یا پھانسی پر لٹکادیا جائے، وہ عالمی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔ ان کے خلاف کریمنل کورٹ میں منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے دوران ماورائے عدالت قتل عام کا کیس چل رہا ہے،

بارات تاخیر سے آنے کی سزا ۔۔۔۔۔۔ دلہن نے حیران کن فیصلہ کر لیا

 

انہوں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگر ان کا ٹرائل کیا گیا تو وہ غیر ملکیوں کے ساتھ تعاون سے انکار کردیں گے۔دی ہیگ میں واقع انٹرنیشنل کریمنل کورٹ میں فلپائنی صدر کے خلاف ایک کیس چل رہا ہے جس میں ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے دوران ہزاروں بے گناہ لوگوں کو بھی ماورائے عدالت قتل کرایا ہے ، عدالت نے ابھی یہ فیصلہ کرنا ہے کہ فلپائنی صدر کے خلاف تحقیقات ہونی چاہئیں یا نہیں۔فلپائنی صدر نے ملٹری کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ تم مجھے اس بات سے مت ڈراﺅ کہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے ذریعے مجھے جیل میں ڈلوا دو گے، میں اپنے آپ کو کبھی بھی اس بات کی اجازت نہیں دوں گا کہ سفید فام لوگوں کو جواب دوں، میں بالکل بھی تمہارے سوالوں کا جواب نہیں دوں گا ، کبھی نہیں دوں گا، میرے لیے یہ سب بکواس ہے، میں صرف فلپائن کے لوگوں کو جواب دہ ہوں اور وہی مجھے جج کریں گے، اگر تم مجھے پھانسی دینا چاہتے ہو تو مجھے لٹکادو ، یہ میرے لیے بہت ہی خوشی کی بات ہوگی۔‘واضح رہے کہ فلپائنی صدر نے کچھ برس پہلے ملک میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کیا تھا اور انہوں نے حکم دیا تھا کہ منشیات فروشوں کو دیکھتے ہی گولی مار دی جائے، اس حوالے سے پولیس اہلکاروں کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ اس مہم کے دوران ایک بار انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر ان کے بیٹے پر بھی منشیات فروشی ثابت ہوجائے تو اسے بھی بلا تاخیر گولی سے اڑا دیا جائے۔

you, can, give, me, death, but, i, would, not, present, myself, before, international, criminal, court

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website