رش کے دوران فون کی گفتگو کو سیکرٹ بنانے والا ماسک
لندن: اگر آپ دفتر میں بیٹھے ہیں اور اپنے سیل فون پر دوران گفتگو اپنی بات دوسروں کو سنانے سے بچانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ایک الیکٹرانک ماسک تیار کرلیا گیا ہے۔
اعلیٰ ٹیکنالوجی کے اس شاہکار ماسک کے ذریعے گفتگو باہر نہیں جاتی کیونکہ یہ آپ کی آواز جذب کرلیتا ہے اس طرح ساتھ بیٹھے شخص تک آپ کی آواز نہیں جاتی اور یوں ساری بات چیت خفیہ رہتی ہے۔ یہ آپ کے فون کو بلیوٹوتھ کے ذریعے ملاتا ہے اور اس میں کانوں میں آواز کے لیے ہیڈفونزبھی ساتھ آتے ہیں۔
اب جب بھی آپ پرائیوٹ کال کریں تو اس ماسک کو منہ پرلگائیں اور اس کے اندر موجود نرم پیڈز آواز کو جذب کرلیں گے اور ساتھ ہی اس کے باہر موجود اسپیکر سے موسیقی خارج ہونے لگے گی جو آپ کی آواز کی تنسیخ کردے گی۔
اسے ’’ہش می‘‘ کا نام دیا گیا ہے جسے گلے کے گرد لپیٹ کر رکھا جاسکتا ہے۔ اس کے دونوں سروں پر مقناطیس لگے ہیں جو آپ کے ہونٹوں کے سامنے آکر منہ کو چھپالیتے ہیں تاہم اس طرح بات کرنا عجیب لگتا ہے لیکن اس کی افادیت شاید وہی بتاسکیں گے جنہیں اس ڈیوائس کی ضرورت ہے۔