اسلام آباد: جمعرات کو اڈیالہ جیل میں سنگین مقدمات کے قیدیوں سے ملاقات کا دن ہے، ایسے میں آج وزیراعظم آزاد کشمیر، محمود خان اچکزئی، سینیٹر عثمان کاکڑ سمیت کئی سیاسی شخصیات اڈیالہ جیل کے باہر پہنچیں اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بھی نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر سے ملاقات کیلئے بذریعہ موٹروے لاہور سے راولپنڈی کیلئے روانہ ہوئے تو راستہ میں کچھ دیر موٹروے پر رک گئے، وہاں شہریوں نے انہیں دیکھتے ہی گھیر لیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب تھوڑی دیر آرام کرنے کے لیے انٹر چینج پر رکے تو وہاں موجود لوگوں نے انہیں گھیر لیا اور سیلفیاں بنائیں، شہباز شریف نے لوگوں سے ہاتھ ملایا۔ ویڈیو دیکھئے
President PML-N Shehbaz Sharif just had a brief stopover on the motorway on his way to Rawalpindi to see Mian Nawaz Sharif, Maryam Nawaz & Capt Safdar at Adiala. He also met people at the interchange and shook hands with them. pic.twitter.com/iIV4eP6tFx
— President PMLN (@president_pmln) August 9, 2018
شہباز شریف کی یہ ویڈیو سامنے آنے پر سعید الٰہی شیخ نے لکھا کہ ’آل پارٹیز کانفرنس میں آپ کی بہت کمی محسوس ہوئی‘
جہان خان اعوان کو شاید دونوں بھائیوں کو ایک ساتھ دینا پسند نہیں، انہوں نے لکھا کہ ’’یا پارٹی بچا لو یا #نواز شریف کیونکہ لوگ اب کرپشن کا ساتھ دینے والے نہیں۔ اگر اب نہ سوچا تو ن لیگ کے مستقبل کو ڈوبنے سے کو ئی نہیں بچا سکے گا‘‘